حیدرآباد۔3۔فروری(اعتماد نیوز)تمل ناڈو میں زیر اقتدار انا ڈی ایم کے نے
عام انتخابات کے پیش نظر سی پی ایم کے ساتھ اتحاد کو قطعیت دی۔چنانچہ آج
وزیر اعلی تمل ناڈو جیا للتا سے سی پی ایم کے لیڈر پرکاش کارت نے ملاقات
کیا۔اور آئندہ عام انتخابات میں ساتھ ملکر انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا۔اس
موقع پر جیا للتا نے
کہا کہ انتخابات کے بعد تیسرے محاذ کے وزارت عظمی کے
امیدوار کے بارے میں فیصلہ کیا جائیگا۔واضح رہے کہ انتخابات جیسے جیسے قریب
ہوتے جا رہے ہیں ملک میں مقامی سیاسی پارٹیاں تیسرے محاذ کو یقینی بنانے
کے لئے اپنے کوششوں کو تیز کرتے جارہی ہیں۔ چنانچہ 5فروری کو علاقائی
جماعتوں کا تیسرے محاذ سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوگا۔